ملتان (سٹاف رپورٹر) سرائیکی امن مشاعرہ صوبہ سرائیکستان کی تحریک میں سنگ میل ثابت ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار مشاعرے کے میزبان مہر مظہر کات چیئرمین سرائیکستان نوجوان تحریک اور سرائیکستان قومی کونسل کے چیئرمین ظہور دھریجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر افضال احمد بھی موجود تھے،انہوں نے کہا کہ وسیب کے لوگوں کا جو ش و جذبہ اس بات کا مظہر ہے کہ تاریخ ساز مشاعرہ منعقد ہونے جا رہا ہے، مشاعرے کے موقع پر شعراء حضرات کے ساتھ ساتھ وسیب کے بہترین گلوکار بھی شریک ہوں گے اور اس موقع پر ادب کے ساتھ ساتھ ثقافت کے رنگ بھی نظر آئیں گے۔