ملتان(سٹاف رپورٹر)ہول سیل میڈیسن مارکیٹ ملتان کے انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے،چیف الیکشن کمشنر خواجہ اکبر صدیقی، چیئرمین الیکشن کمیشن ملک کامران نذیر ،ممبران الیکشن کمیشن اعجاز احمد صدیقی، ملک فرحان جاوید کے مطابق الیکشن کے لیے پولنگ 2فروری کو ہوگی،گزشتہ روز انتخابات میں حصہ لینے والے دو گروپس /پینلز نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے،واضح رہے کہ ہول سیل میڈیسن مارکیٹ میں 12 سال بعد الیکشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔