• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریضو ں میں ایڈز منتقلی،وائس چانسلر نشتر و دیگر آج لاہور میں انکوائری افسر کے سامنے پیش ہونگے

ملتان(سٹاف رپورٹر)نشتر ہسپتال کے شعبہ نیفرالوجی میں گردوں کے 25 مریضوں میں ایچ آئی وی (ایڈز) منتقلی کے معاملہ میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی وائس چانسلر سمیت 7 ڈاکٹرز و نرس آج لاہور انکوائری افسر کے سامنے پیش ہوں گے ،جہاں وہ اپنے بیانات قلم بند کروائیں گے۔واضح وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر اس معاملہ میں وائس نشتر چانسلر، ایم ایس سمیت سمیت 7 افراد کے خلاف پیدا ایکٹ کے تحت انکوائری شروع کی گئی ہے ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب قاضی احمد جاوید اور سپیشل سیکرٹری جنوبی پنجاب امان اللہ مذکورہ انکوائری کررہے ہیں ،جبکہ ادارہ کی جانب سے سے اے ایم ایس نشتر ڈاکٹر شاہد مگسی متعلقہ ریکارڈسمیت کمیٹی کی معاونت کے لئے موجود رہیں گے۔
ملتان سے مزید