ملتان (سٹاف رپورٹر) سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے کہا ہے کہ سکولوں میں سازگار ماحول کے بغیر تعلیمی ترقی ممکن نہیں، لہٰذا سرکاری سکولوں میں چائلڈز فرینڈلی ایجوکیشن سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے یہ بات انہوں نے گورنمنٹ پرائمری سکول بلی والا مرکز لاڑ تحصیل صدر ملتان میں 2 اضافی کلاس رومز کے افتتاح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کی، اس موقع پر ڈی ای او ایلیمنٹری سکولز سرفراز احمد ملک، ڈپٹی ڈی ای او تحصیل صدر ملتان ڈاکٹر فاروق اکبر خان لغاری، ڈپٹی ڈی ای او میاں خالد عالم ایجوکیشن آفیسر میاں منیر احمد، سماجی رہنما میاں نعیم ارشد، اے ای او مرکز لاڑ محمد نعیم، سینیئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول چک 14 ظفر خان بابر، سابق پرنسپل رانا جاوید مصطفی، ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول خان پور مڑل علی احمد قریشی، ہیڈ ماسٹر سکول ہذا و میزبان رائے خالد محمود، مظہر عباس بھٹہ، عبدالقادر، ملک اجمل ارائیں، محمد اکرم گجر، شبیر وٹو بھی موجود تھے۔