ملتان(سٹاف رپورٹر) نشتر انتظامیہ نے سائیکل سٹینڈ ، مین کنٹین اور سرائے کےپرانے اور نئے ٹھیکداروں کے ذمہ واجب الادا رقوم اور بقایاجات کی وصولی کے لئے نوٹس جاری کردیئے ہیں ، ٹھیکے داروں سے 23ء/22ء اور 24ء /23ءکے ٹھیکوں کی مد میں دو کروڑ اکہتر لاکھ بیانوے ہزار دو سو اکہتر روپے کے بقایاجات وصول کرناہیں ، ہسپتال کی مین کنٹین کے پرانے ٹھیکے دار سے23/22ء کے اٹہترلاکھ تین ہزار آٹھ سو چھہترروپے اور نیو ٹھیکے دار 24/23ءسے بتیس لاکھ اکیس ہزار پچاس روپے کے بقایاجات وصول کرنا ہیں ،اسی طرح سرائے کے پرانے ٹھیکے دار کے ذمہ ایک کروڑ اکسٹھ لاکھ دوہزار نوسو چھبیس روپے اور نئے ٹھیکے دار کے ذمہ پچیس لاکھ چونسٹھ ہزارچارسو انیس روپے واجب الادا ہیں ، اسی طرح پارکنگ ،سائیکل سٹینڈ پرانے ٹھیکہ دار نے تین لاکھ بیس ہزار روپے اور نئے ٹھیکہ دار نے چھبیس لاکھ ستر ہزار روپے کے بقایا جات نشتر حکام کو ادا کرنا ہیں۔