ملتان(سٹاف رپورٹر)تھانہ ممتاز آباد کے باہر نوسرباز انسپکٹر کی وردی پہن کر شہریوں سے لوٹ مار کرتا رہا، اطلاع پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا،بتایا گیا ہے کہ شاہد عباس نامی شخص نے انسپکٹر کی وردی پہن رکھی تھی اور ممتاز آباد میں شہریوں سے زبردستی مالی فوائد حاصل کررہا تھا جس کی شہری نے پولیس کو اطلاع دی ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر اس سے پولیس شناخت طلب کی تو یہ کوئی شناخت نہ دے سکا ،اس کا نام شاہد نامعلوم ہوا ہے اور اسے تھانے منتقل کرکے مقدمہ درج کرکے کا روائی شروع کردی گئی۔