• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدنام زمانہ منشیات فروش دلبر گرفتار ،4 کلو چرس ، 510گرام افیون برآمد

ملتان (سٹاف رپورٹر) نانڈلہ چوک سے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم دلبر ولد ملک رحیم یار کو گرفتار کر کے اس سے 4 کلو گرام سے زائد چرس اور 510گرام افیون برآمد کر لی ملزم کو تھانہ گلگشت منتقل کیا گیا، جہاں اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس تھانہ صدر ملتان نے واردات کی جھوٹی اطلاع دینے پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس نے مار پیٹ اور لڑائی جھگڑوں کی اطلاعات پر مقدمات درج کرکے کاروائی شروع کردی پولیس تھانہ مخدوم رشید کو تصور نے اطلاع دی کہ طاہر نے اسکی بہن کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔رفیق نے بستی ملوک پولیس کو اطلاع دی کہ اشرف اور ارشد نے روبینہ بی بی کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔میر فاطمہ نے پولیس دہلی گیٹ کو اطلاع دی کہ شہر یار نے اس کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔نازیہ بی بی نے پولیس دولت گیٹ کو اطلاع دی کہ بلال نے اسکے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔صائمہ بی بی نے پولیس نے حرم گیٹ کو اطلاع دی کہ اسکے سوتیلے والد نے اسکو تشدد جو نشانہ بنایا پولیس نے اطلاعات پر مقدمات درج کرکے کارؤائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید