ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکومیں ای آفس کے نفاذ سے متعلق وزیر اعظم پاکستان کے ڈیجیٹائزیشن ویژن پر عملدرآمد شروع کیا جا رہاہے،ڈیجیٹل سسٹم کو اپنانے کے لئے ریجنل ٹریننگ سینٹر میں سٹاف کی تربیت کی جارہی ہے، اس ضمن میں ڈائریکٹرجنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن میپکو وقاص مسعود چغتائی نے بتایا کہ میپکو ہیڈ کوارٹر کے زیر انتظام دفاتر میں ای آفس سسٹم شروع کرنے کے لئے کلریکل سٹاف کو طریقہ کار بتا یا گیا ہے، تربیتی سیشن میں میپکو کے ایڈمن، فنانس، کنسٹرکشن، آئی ٹی، کمرشل، پلاننگ، سٹریجیٹک پلاننگ ، ٹیکنیکل، آپریشنل، ٹرانسپورٹ ، آڈٹ، پبلک ریلیشنز،لیگل اور کمپنی سیکرٹری آفس کے ملازمین نے شرکت کی،اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن وجاہت بُچہ، ڈائریکٹر ٹریننگ اینڈ امتحانات سہیل عباس، ایڈیشنل ڈائریکٹر آئی ٹی رشیداحمد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی محمد رفیق بھی موجود تھے۔