ملتان (سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کی خاتون رہنما ردا چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ویمن ونگ کی سابق ضلعی صدر مختلف حیلے بہانوں سے خواتین کارکنان کے موبائل فونز سے ان کی ذاتی ویڈیوز نکال کر انہیں بلیک میل کر رہی ہیں، اس مکروہ کام میں ان کا ایک چہیتا ساتھی بھی ملوث ہے جسے ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا ہے اور اس کے موبائل فون سے خواتین کی درجنوں ذاتی ویڈیوز برآمد ہو چکی ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی قیادت کو چاہیے کہ وہ پارٹی اور شریف خواتین کی بدنامی کا سبب بننے والی سابق ضلعی عہدیدار کی بنیادی رکنیت ختم کرے، انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب اور آرپی او ملتان سمیت دیگر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں سنجیدگی سے نوٹس لیں اور اگر سابق ضلعی عہدیدار کو گرفتار نہ کیا گیا تو پورے جنوبی پنجاب میں ان کے خلاف تحریک چلائی جائے گی۔