• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے بھرپورجدوجہد کررہے ہیں،پیپلز پارٹی

کوئٹہ ( پ ر ) محلہ کمیٹی لوہڑ کاریز کے سربراہ حاجی رضا محمد جتک کی سربراہی میں وفد نے پیپلزپارٹی کی صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن صوبدار جتک سے ملاقات کی وفد میں شیر محمد عمرانی، محمد نیاز محمد حسنی ،نذیر احمد بنگلزئی و دیگر شامل تھے وفد نے پارٹی کی صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن کو علاقے کے مسائل خصوصاًپانی کی قلت اور صفائی کے حوالے سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پر وفد کو یقین دہانی کراتے ہوئے صوبدار جتک نے کہا کہ حلقے کے منتخب ایم پی اے میر عبید اللہ گورگیج سے اس حوالےسے بات کی جائے گی اور علاقے کے تمام مسائل کے حل کےلئےا قدامات کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی پارٹی ہے اور عوامی مسائل حل کرنے کےلئے جدوجہد کررہی ہے انہوں نے علاقہ معتبرین کےا عتماد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کو مایوس نہیں کرے گی اور بہت جلد علاقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھادیا جائے گا ۔
کوئٹہ سے مزید