لاہور(خبرنگار)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ ہمارا مقصد نوجوانوں کو مایوسی کے اندھیروں سے نکال کر امید اور روشن مستقبل کی جانب گامزن کرنا ہے۔ نوجوان ہماری قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں، جنہیں مثبت سوچ، نظریاتی تربیت، اور عملی مہارت کے ذریعے ملک کی تعمیر و ترقی میں شامل کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم یوتھ لیگ کے تنظیمی اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔