لاہور(خبرنگار) شہر سمیت پنجاب بھر میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے آج دوبارہ کھل جائیں گے۔ تعطیلات میں اضافے سے متعلق تمام افواہیں دم توڑ گئیں ۔ سردیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے سیکرٹری ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے بھی گذشتہ روز واضح کیا تھا پنجاب کے تعلیمی ادارے 13 جنوری سےمعمول کے مطابق کھلیں گے۔