لاہور(خبرنگار) تحریک انصاف لاہور کی میڈیا کو آرڈینیٹر زیبا ناز نے دفتر میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے تحریک انصاف اور اس کے قائد پاکستان کے 25 کروڑ عوام کی آواز ہیں اس لیے انہوں نے اڈیالہ جیل میں اپنے ساتھیوں سے ملاقات میں جس عزم بالجزم کا ارادہ کیا ہے کہ ہم مذاکرات نیک نیتی سے کرنا چاہتے ہیں ملک میں معیشت کا پہیہ نہیں چل سکتا زبردستی سے اگر روزانہ ایسے اشارے دیے جائیں کہ ہم ترقی کر رہے ہیں ۔