لاہور ( جنرل رپورٹر ) متعد د ٹرینیں دھند اور خراب موسم کی وجہ سے گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں ،مسافروں کو شدید سردی میں مشکلات و پریشانی کا سامنا ہے ، کراچی سے لاہور آنےوالی قراقرم ، تیز گام ، گرین لائن ، شالیمار ، کراچی ، پاک بزنس اور رحمان بابا سمیت کو ئٹہ سے آنے والی جعفر 1سے 4 گھنٹے تاخیر کا شکار رہیں جبکہ لاہور سے روانہ ہونے والی قراقرم کراچی کیلئے سہ پہر 3 بجے کی بجائے شام 5 بجکر 45 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوئی ،بزنس کراچی کیلئے سہ پہر 4 بجکر 30 منٹ کی بجائے شام 7 بجکر 30 منٹ پر،کراچی ٹرین کراچی کیلئے شام 6 بجے کی بجائے شام 7 بجے کراچی کے لئے روانہ ہوئیں، ریلوے ترجمان کے مطابق کراچی، راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کو جانے والی باقی تمام ٹرینیں اپنے مقررہ اوقات کار کے مطابق روانہ ہوئیں۔