• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویڈیو جرنلسٹ فورم انتخابات‘خدمت گار گروپ کی جیت

پشاور(جنگ نیوز)ویڈیو جرنلسٹ فورم کے سالانہ انتخابات میں خدمت گار گروپ نے دس میں سے چھ سیٹیں جیت کر میدان مار لیا ۔الیکشن کمیٹی کے نتائج کے مطابق شیخ اشفاق حسین 52 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوگئے جبکہ ان کے مد مقابل ناصر علی شاہ نے 31 ووٹ حاصل کئے۔سید سبطین بخاری بلا مقابلہ نائب صدر ،ناصر نعیم 65 ووٹ حاصل کر کے جنرل سیکرٹری، کبیر خان بلا مقابلہ فنانس سیکرٹری اور عمران ٹکر جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہو گئے ۔گورننگ باڈی میںآصف رضا 57، شاہد رسول 43،فیضان قزلباش 40،عامر علی شاہ 50 اور محمد حیات خان نے 43 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی ۔ممبران نے منتخب کابینہ سے امید کا اظہار کیا کہ وہ ویڈیو جرنلسٹ کے مسائل کے حل کے لیے آواز اٹھائیں گے اور عملی اقدامات کریں گے جبکہ ویڈیو جرنلسٹ کے فلاح بہبود کے لیے میڈیا ہاؤسز کے اندر اور فیلڈ میں ان کی ہر طرح کی سپورٹ کے لیے پیش پیش رہیں گے ۔نو منتخب صدر شیخ اشفاق حسین نے کہا کہ ویڈیو جرنلسٹس نے جس اعتماد کا اظہار کیا اس پر پورا اترنے کرنے کی کوشش کروں گا ۔
پشاور سے مزید