پشاور(جنگ نیوز) کلرز آف چترال کی جانب سے مارخور فخر چترال ایوارڈ سیزن 3 کی تقریب گزشتہ روز نشتر ہال میں ہوئی جس میں چترال کی ثقافت، ورثے اور مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر شفقت ایاز تھے۔تقریب میں سی ای او مارخور مارکیٹنگ اینڈ ڈولپرز نبیل آفریدی اور سابق مشیر وزیر اعلیٰ وزیر زادہ نے بھی شرکت کی۔تقریب میں چترالی ثقافت کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا جن میں روایتی موسیقی، رقص، اور دیگر ثقافتی مظاہرے شامل تھے۔ حاضرین چترالی روایات کے حسن سے لطف اندوز ہوئے۔مارخور فخر چترال ایوارڈ کا مقصد ان افراد کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جنہوں نے اپنے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں اور چترال کا نام روشن کیا۔ مقررین نے چترالی ورثے کو محفوظ رکھنے اور اسے آئندہ نسلوں تک منتقل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔تقریب کے اختتام پر نمایاں شخصیات کو ایوارڈز پیش کئے گئے۔ تقریب کی میزبانی مشہور سوشل میڈیا انفلوئنزر وصحافی افسر افغان اور کھوار پروگرام داستان چترال کی میزبان عالیہ اشرف نے کی۔ معروف پشتو گلوکار ڈاکٹر کرن خان شو کے اشتہاری سفیر تھے۔