ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل کی درخواست پر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ کی وجہ سے ان کی نیٹ فلکس سیریز کی ریلیز کی تاریخ تبدیل کر دی گئی ہے۔
نیٹ فلکس سیریز ’ود لوو‘ کو 15جنوری کو ریلیز کیا جانا تھا لیکن اس سیریز کو 4 مارچ کو ریلیز کیا جائے گا۔
اس حوالے سے میگھن مارکل کا کہنا ہے کہ میں نیٹ فلکس کی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے سیریز کی ریلیز میں تاخیر کرنے کی درخواست قبول کی۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ اس وقت میری توجہ اپنی آبائی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ سے متاثر ہونے والوں کی مدد کرنے پر مرکوز ہے۔
واضح رہے کہ میگھن مارکل نیٹ فلکس سیریز ’ود لوو‘ کی پروڈیوسر بھی ہیں۔