• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2024 میں مسافروں کی تعداد، ہیتھرو ائیرپورٹ نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

لندن (سعید نیازی)ہیتھرو ائیرپورٹ نے 2024 میںمسافروں کی تعداد کے حوالے سے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس ہیتھرو ائیرپورٹس کے ٹرمنلز سے83.9ملین مسافر گزرے۔ یہ تعداد2023کی نسبت4.7ملین زائد ہے اور2019میں مسافروں کی ریکارڈ تعداد سے بھی زائد ہے۔ ہیتھرو ائیرپورٹ کی انتظامیہ کے مطابق رواں برس2025میں توقع ہے کہ 84.2 ملین مسافر ائیرپورٹ استعمال کریں گے۔ ائیر پورٹ کے چیف ایگزیکٹیو تھامس ولڈبائی کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس مسافروں کی تعداد کے لحاظ سے شاندار تھا اور انہیں فخر ہے کہ اس کے ساتھیوں اور پارٹنرز نے ریکارڈ تعداد میں مسافروں کو سہولتیں فراہم کیں۔ انہوں نے کہا کہ رواںبرس ائیرپورٹ کو جدید سہولتوں سے آراستہ کرنے کیلئے ایک بلین پاؤنڈ سے زائد کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

یورپ سے سے مزید