• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی میں شمسی توانائی کے استعمال کا رجحان

برلن (نیوز ڈیسک) یورپ میں بجلی کے سب سے بڑے صارف جرمنی میں شمسی توانائی کے استعمال کارجحان بڑھتا جارہا ہے ۔ گزشتہ سال بجلی کی ضرورت کا 14فیصد شمسی توانائی سے پورا کیا گیا ۔ جرمنی میں شمسی توانائی یونین نے شمسی توانائی سیکٹر کے بارے میں رپورٹ جاری کی ،جس میں کہا گیا کہ 2024میں جرمنی میں شمسی توانائی کی تنصیب میں 2023ء کے مقابلے میں 10فیصد اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ سال سے ملک کے بجلی نیٹ ورک میں، 17گیگاواٹ سے زیادہ پاور کے اہل 10لاکھ سے زائد سولر انرجی سسٹم نے بجلی کی فراہمی شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ جرمنی 2030 ء تک 215 گیگاواٹ شمسی بجلی گھر نظام تک پہنچنے کا ہدف رکھتا ہے۔
یورپ سے سے مزید