• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

میلبرن (نیوز ڈیسک)آسٹریلیا نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے اپنے ابتدائی 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ آسٹریلوی بورڈ کے مطابق 19فروری سے پاکستان میں شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں پیٹ کمنز آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ میں ٹیم سے ڈراپ ہونے والے جوش ہیزل ووڈ اور آل راؤنڈر مچل مارش کی ٹیم میں واپس ہوئی ہے جبکہ میٹ شارٹ اور ایرون ہارڈی بھی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے، اسکواڈ میں شمولیت کے باوجود ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان پیٹ کمنز کی ٹورنامنٹ میں شرکت پر غیریقینی کے بادل منڈلا رہے ہیں پیٹ کمنز حال ہی میں بھارت کیخلاف بارڈر گاوسکر ٹرافی کے دوران ٹخنے کی تکلیف کا شکار ہوگئے تھے، جبکہ انکی اہلیہ کے ہاں عنقریب دوسرے بچے کی پیدائش بھی متوقع ہے۔اسکواڈ میں  پیٹ کمنز، ایلکس کیری، ناتھن ایلس، آرون ہارڈی، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مارنس لیبوشین، مچل مارش، گلین میکسویل، میٹ شارٹ، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، مارکس اسٹوئنس، ایڈم زمپا شامل ہیں۔
یورپ سے سے مزید