• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کونسلر چوہدری مسعود احمد کی میزبانی میں شاہ ہمدان کانفرنس کا انعقاد

لندن (راجہ فیض سلطان) کونسلر چوہدری مسعود احمد کی میزبانی میں پروقار شاہ ہمدان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں پیر آف بھنگالی شریف گوجر خان سید جابر علی شاہ ہمدانی کی خصوصی دعوت پر ناروے سے چوہدری اسماعیل سرور گجر اور چوہدری قیصر گجر کے علاوہ سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔ کانفرنس کی صدارت حضرت پیر سید جابر علی شاہ ہمدانی نے کی جبکہ خصوصی خطاب صاحبزادہ سید اسد اللہ شاہ ہمدانی کا تھا۔ کانفرنس میں دیگر علمائے کرام میں ناروے سے حضرت مفتی محمد زبیر تبسم نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ علامہ حسن اختر الازہری، علامہ پروفیسر مسعود اختر ہزراوی، حضرت مولانا نیاز احمد صدیقی، مولانا نسیم شوکت اویسی، حضرت مولانا حافظ تنویر احمد، امام کامران نواز نے خطابات کئے، جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم معروف نعت خواں سید الطاف حسین شاہ کاظمی نے پیش کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں پیر سید جابر علی شاہ ہمدانی اور دیگر مقررین نے شاہ ہمدان کی دین اسلام کے فروغ کے لیے خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔
یورپ سے سے مزید