• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف اے فٹبال کپ برطانیہ: مانچسٹر یونائیٹڈ نے آرسنل کو ہرا دیا

مانچسٹر (نیوز ڈیسک) ایف اے کپ فٹ بال کے تیسرے راؤنڈ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے میں آرسنل کو پنالٹی ککس کی بنیاد پر پانچ تین کے اسکور سے ہرا کر چوتھے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ مقررہ وقت میں دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر رہا تھا جب کہ آرسنل نے اس دوران پنالٹی کک ضائع کی اور جیت کا موقع گنوادیا۔ایف اے کپ برطانیہ کے ایک اور میچ میں مانچسٹر سٹی نے گولز کی بھر مار کر دی۔ مانچسٹر سٹی نے سالفورڈ سٹی کے خلاف میچ میں 8گول داغ دیئے۔مانچسٹر سٹی کی جانب سے جیمز میکٹی نے ہیٹرک کی، مانچسٹر سٹی نے سالفورڈ سٹی کو آٹھ صفر سے شکست دی۔ لیور پول نے حریف ٹیم کو چار صفر سے شکست دےدی۔
یورپ سے سے مزید