واشنگٹن (نیوز ڈیسک) مکس مارشل آرٹس (یو ایف او) چیمپئن خبیب کو امریکہ میں جہاز سے عین وقت پر آف لوڈ کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق روس سے تعلق رکھنے والے یو ایف او چیمپئن خبیب کو مبینہ طور پر امریکا میں ائرلائن سے فلائٹ سے تھوڑی دیر پہلے جہاز سے آف لوڈ کیا۔جہاز سے آف لوڈ کرنے سے قبل خبیب کی ائرلائن عملے سے بحث بھی ہوئی جس میں وہ اپنی صفائی پیش کررہے تھے۔پرواز میں بیٹھے ایک اور مسافر نے اس تمام منظر کی خاموشی سے بنائی گئی ویڈیو شیئر کردی۔ جس میں ائرلائن کی خاتون عملے سے تکرار کے بعد خبیب کو اپنی سیٹ چھوڑ کر جہاز سے اترتے دیکھا جاسکتا ہے۔اس حوالے سے خبیب نے واقعے کی کوئی تفصیلات جاری نہیں کیں۔