• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید علامہ ضیاء الرحمٰن فاروقی عہد ساز شخصیت تھے، عبدالرشید ربانی

اولڈہم (پ ر) جمعیت علمائے برطانیہ کے سرپرست اعلی مولانا عبدالرشید ربانی نے کہا ہے کہ مؤرخ اسلام علامہ ضیاء الرحمٰن فاروقی شہید،امیر عزیمت مولانا حق نواز شہید رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے فکر و فلسفہ کے امین تھے۔ ان کی جر أت و بہادری نے نئی نسل میں ناموس اصحاب و اہل بیت رسول کیلئے مر مٹنے کا ولولہ پیدا کیا۔ انہوں نے18جنوری ان کے یوم شہادت کی مناسبت سے ایک بیان میں کہا کہ شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی کے ’’تحفہ اثنا عشریہ‘‘ کے بعد مولانا فاروقی کی ’’تاریخی دستاویز‘‘ نے روافض کے محلات میں لرزہ پیدا کیا۔ سواداعظم اہلسنت برطانیہ کے ناظم اعلیٰ قاری عبدالرشید نے کہا کہ شہید ناموس صحابہ علامہ ضیاء الرحمٰن فاروقی ایک عہد ساز شخصیت، بلند پایہ ادیب و مصنف اور محقق عالم دین تھے۔ ان کے طائر فکر کی پرواز بہت بلند تھی۔ انہوں نے اصحاب و اہلبیت رسول کی عزت و ناموس اور حرمت کی خاطر لیلائے شہادت کو گلے لگایا۔ جمعیت علمائے اسلام برطانیہ کے سیکرٹری جنرل قاری سید حسین احمد مدنی نے کہا کہ علامہ فاروقی شہید جیسے محب وطن اور انسان دوست عالم دین کا خون آج بھی ریاست پاکستان پر قرض ہے۔ وہ ہر اس شخص کے دل میں زندہ رہیں گے جس کا دل حرمت صحابہ کیلئے ایک بار بھی دھڑکا ہے۔ پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا کہ جنوری کا مہینہ اصحاب و اہلبیت رسول کے پروانوں کو اپنے شہید قائدین کی یاد دلاتا ہے، اس ماہ میں مولانا ایثارالقاسمی ایم این اے، مولانا مسعود الرحمٰن عثمانی اور علامہ فاروقی جیسے عظیم دینی رہنما پاکستان میں شہید کر دیئے گئے۔ عمر توحیدی نے علامہ فاروقی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ زبردست قوت استدلال کے مالک تھے۔ انہوں نے مخالف کی گولی اور گالی کے جواب میں ہمیشہ اعتدال و استدلال کا راستہ اختیار کیا اور ہر پلیٹ فارم پر، ہر صاحب اقتدار کے سامنے اپنا موقف دلیل کی قوت سے منوایا۔ اسی حق گوئی اور دفاع صحابہ کی پاداش میں ایک شقی القلب نے آپ کو سیشن کورٹ لاہور میں ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے روزے کی حالت میں شہید کر دیا حالانکہ آپ اس وقت حکومتی تحویل میں تھے۔
یورپ سے سے مزید