لندن (پی اے) جنسی زیادتی کے الزام میں میٹ افسر کو برطرف کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق میٹروپولیٹن پولیس کے ایک افسر کو جنسی زیادتی کے الزام بغیر نوٹس کے برطرف کر دیا گیا ہے۔ کمل بلدیو، جو ساؤتھ ویسٹ ایریا کمانڈ یونٹ کا جاسوس کانسٹیبل تھا، اس پر برائٹن میں ایک آن لائن ڈیٹنگ سائٹ پر ایک خاتون سے ملاقات کے بعد غیر رضامندی سے جنسی سرگرمی میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔ سسیکس پولیس نے مئی 2021میں مجرمانہ تحقیقات کا آغاز کیا لیکن یہ مسٹر بلدیو کے خلاف مزید کارروائی کے بغیر جولائی2022میں ختم ہوئی۔ اپنی تحقیقات کے بعد، اسکاٹ لینڈ یارڈ نے طے کیا کہ اسے بدانتظامی کی کارروائی کا سامنا کرنا چاہئے جہاں اس نے پیشہ ورانہ رویے کے پولیس معیارات کی خلاف ورزی کی ہے۔ میٹ کے ایک ترجمان نے کہا کہ بدھ کو ختم ہونے والی سماعت میں سامنے آیاکہ وہ ناقابل اعتبار طرز عمل میں ملوث پایا۔ جنوبی مغربی لندن میں پولیسنگ کی قیادت کرنے والے سراغ رساں چیف سپرنٹنڈنٹ کلیئر کیلینڈ نے کہا کہ فوجداری کارروائی میں مزید کوئی کارروائی نہ ہونے کے باوجود ہم اس نوعیت کے الزامات کو انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ شکایت کنندہ کو پولیس سے رابطہ کرنے میں بہت ہمت درکار تھی اور وہ ایک جامع اور مکمل تفتیش کی مستحق تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میٹ کے ڈائریکٹوریٹ آف پروفیشنل معیار نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کیا کہ افسران اعلیٰ ترین معیارات پر پورا اتریں جس سے مسٹر بلدیو بہت نیچے گرے۔