لندن (پی اے) ڈرائیوروں کو رات کےاوقات میں M4بند ہونے کے باعث احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے رپورٹ کے مطابق M4استعمال کرنے والے ڈرائیوروں کو مشورہ دیا جا رہا ہے کہ وہ اپنے سفر کی منصوبہ بندی کریں اور رات بھر کی بندش سے پہلے موڑ سے آگاہ رہیں۔ نیشنل ہائی ویز ہنگر فورڈ کیلئے جنکشن 14اور سوئڈن کیلئے جنکشن 15کے درمیان مشرق کی سمت جانے والے کیریج وے پر بحالی کا کام کر رہی ہے۔ ٹریفک کو ایک لین تک کم کر دیا جائے گا اورہارڈ شولڈر کو اگلی پانچ راتوں کے لیے بند کر دیا جائے گا۔ کیریج وے کی مکمل بندش 27جنوری کو ہوگی اور اگلے پانچ ہفتوں میں مزید 15راتوں تک جاری رہے گی۔ میمبری سروسز کام کی پہلی تین راتوں کیلئے کھلی رہیں گی، لیکن جمعرات اور جمعہ کو بند رہیں گی۔نیشنل ہائی ویز پراجیکٹ منیجر وکٹوریہ باتھ نے کہا کہ ہم بحالی کے کام کی وجہ سے کسی بھی عارضی خلل کیلئے معذرت خواہ ہیں انہوں نے مزید کہا کہ میں اس موقع پر ڈرائیوروں کے مثبت رویئے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ بحالی کا کام 5مارچ تک مکمل ہو جائے گا۔