• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون سے زیادتی کے ملزم کی ضمانت خارج،مرضی کی شادی پر ہراساں نہ کرنیکا حکم

ملتان (سٹاف ر پورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے خاتون کو زیادتی کا نشا نہ بنا نے اور قتل کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت وکلا بحث کے بعد خارج کرنے کا حکم دیا ہے،مرضی کی شادی کرنیوالی خاتون نتا شہ کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ ممتاز آباد کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا ہے۔۔جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں گر فتار چار ملزمان کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے پولیس نے جوا کھیلنے کے الزام میں گر فتار سات ملز مان کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے ۔پٹرولیم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں گر فتار پانچ ملز مان کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم،ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے خاتون کو گھر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت منظور کر نے کا حکم دیا ہے۔شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے بعد منظور کر نے کا حکم،بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی ضمانت عدم پیروی کی بنیاد پرمنظور کرنے کا حکم،ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے واپڈا کی مین لائن میں ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔
ملتان سے مزید