ملتان (سٹاف رپورٹر)قائم مقام امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب صہیب عمار صدیقی نے غزہ میں اسرائیل اور حماس کی جنگ بندی کے اعلان پر یوم تشکر کے حوالے سے منعقدہ پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کی کامیابی پوری امت کی کامیابی ہے، فلسطین کے مجاہدین نے مزاحمت سے صہیونی تکبر کو خاک میں ملادیا، صلح اسرائیل کی نہیں حماس کی شرائط پر ہوئی ہے، صہیونیوں نے غزہ کو کھنڈر میں تبدیل کر دیا اور بچوں سمیت پچاس ہزار سے زائد معصوم لوگوں کو شہید کیا، لیکن غزہ کے لوگ پوری امت کے لیے استقامت کا استعارہ بنے رہے۔