• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا ، طلباگروپ کے لیڈر کا کمرہ ٔامتحان میں ہنگامہ، پولیس طلب

ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا میں طلبہ کاآؤٹ سائیڈرزکے ساتھ سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ پر دھاوا، چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ سے بدتمیزی، پیپر پھاڑنے کی کوشش،انتظامیہ نے پولیس طلب کرلی ،تفصیل کے مطابق گزشتہ روز سائیکالوجی میں سمسٹر کااخری پیپر تھا، پشتون طلباگروپ کاایک لیڈر، جس کا نام حضرت بلال بتایا جاتا ہے، مسلسل غیر حاضر رہا اور گزشتہ روز امتحان میں شرکت کے لیے پہنچ گیا، چیئر پرسن ڈاکٹر ارم اعوان نے حاضریاں پوری نہ ہونے پر اسے کمرہ ٔامتحان سے باہر نکال دیا جس پر وہ طیش میں آگیا اور اپنے ساتھیوں کو بلا لیا اور عملے کو ڈرانے کی کوشش کی ،بات نہ بننے پروہ اپنے آؤٹ سائیڈر ساتھیوں کو لے کر ڈیپارٹمنٹ آیا اور دروازہ بند کر کے توڑ پھوڑ شروع کر دی ،ذرائع کے مطابق آؤٹ سائیڈرز نے چیئر پرسن ڈاکٹر ارم اعوان کے کمرے میں جا کر ان سے بدتمیزی کی اور انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جس پر انہوں نے ار او ڈاکٹر مقرب اکبر کو کال کی جنہوں نے پولیس کو طلب کیا جس نے ا ٓکر معاملے کو سنبھالا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ طلبہ مسلسل غیر حاضر رہتے تھے مگر انتظامیہ کی تبدیلی کے بعد حاضری کی سختی ہوئی تو لڑائی جھگڑے پر اتر آئے،شعبے کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان میں سے کچھ طلبا کی حاضریاں بالکل صفر ہیں جبکہ کچھ کی 40 فیصد سے بھی کم ہیں،اس لیے انہیں امتحان میں نہیں بیٹھنے دیا گیا، دوسری جانب آر او ڈاکٹر مقرب اکبر کا کہنا ہے کہ ان طلبا میں آؤٹ سائیڈر بھی شامل تھے جو غیر قانونی طور پر پیپر دلوانا چاہتے تھے، انہیں سمجھانے کی کوشش کی مگر وہ باز نہ ائے جس پر پولیس طلب کرنا پڑی۔
ملتان سے مزید