ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے بنیادی مرکز صحت قاسم بیلہ کا دورہ کیا اور،زیر تعمیر عمارت کا معائنہ کیا۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز ہیلتھ کلینک وزیر اعلیٰ پنجاب کا انقلابی منصوبہ ہے۔ڈویژن بھر میں 188 مریم نواز ہیلتھ کلینکس کی تکمیل تیزی سے جاری ہے۔تمام بنیادی مراکز صحت کی ری ویمپنگ، اپ گریڈیشن کی جارہی ہے مریم نواز ہیلتھ کلینکس میں جدید طبی سہولیات اور آلات فراہم کئے گئے ہیں۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنر ملتان محمد علی بخاری بھی موجود تھے۔