ملتان (سٹاف رپورٹر) عوامی راج پارٹی کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی جمشید احمد خان دستی کیخلاف جعلی ڈگری کیس کی سماعت گزشتہ روز بھی ہوئی ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت ملتان نے حتمی بحث کے لئے سماعت 7 فروری تک ملتوی کردی۔ استغاثہ کے مطابق جمشید دستی نے 2008 میں مدرسے کی بی اے کی ڈگری پر الیکشن میں حصہ لیا تھا۔اس ڈگری کا ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے پاس ریکارڈ موجود نہیں ہے,الیکشن کمیشن کے نمائندہ کا کہنا ہے کہ ملزم نے آرٹیکل 62 اور 63 کی خلاف ورزی کی ہے۔