ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا انسٹیٹیوشنل سکالرشپ ایوارڈ کمیٹی کا اجلاس زیرصدارت وائس چانسلر محمد زبیر اقبال منعقد ہوا، اجلاس میں پیف ماسٹر اور گریجویشن لیول سکالرشپ سکیم کے تحت طلباء و طالبات کا میں پن کوڈ، و کارڈ اور ایوارڈ سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔ سکالرشپ کی کل مالیت تقریباً تیس لاکھ روپےتھی،اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد سہیل ارشد ڈائیریکٹر سکالرشپ سیل، پروفیسر ڈاکٹر جاوید سلیانہ، پروفیسر ڈاکٹر راشدہ عتیق ، ڈاکٹر رضیہ شبانہ اور خالد بن طالب بھی موجود تھے ۔