ملتان(سٹاف رپورٹر ) پولیس نےٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں خاتون کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔گلگشت پولیس کو نعیم رضا نےبتایا کہ ملزمہ آمنہ بی بی نے میری والدہ کو فون پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی پولیس نے ملزمہ کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔حرم گیٹ پولیس نے مشکوک موٹرسائیکل سوار ملزم محمد سلطان کو روک کر نمبر پلیٹ آن لائن چیک کی گئی تو نمبر پلیٹ جعلی پائی گئی جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے پولیس نے کارروائی شروع کردی ۔پولیس نے کلاشنکوف غائب کرنے کے الزام میں دو اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔سیتل ماڑی پولیس کو سب انسپکٹر سہیل حسن نے استغاثہ پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ کلاشنکوف عدالت میں پیش کرنے کیلئے تھانہ ہذا میں موجود نہ تھی جس کی بابت محرر عامر رشید اور نائب محرر خالد علی سے پوچھ گچھ کی گئی جنہوں نے لاپرواہی سے اور غفلت کا مرتکب پائے گئے پولیس نے دونوں اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔پولیس نے لین دین کے معاملات میں رقم کی ادائیگی کے لیے بوگس چیک دینے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے 17سالہ لڑکی کو اغوا کرنے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 12افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس نےڈکیتی و چوری کے الزام میں9مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔