• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی یونیورسٹی کے طالبعلم پر آوٹ سائیڈرز کا حملہ، تشدد کرکے فرار

ملتان( سٹاف رپورٹر ) نجی یونیورسٹی کے طالبعلم پر آوٹ سائیڈرز کا حملہ، تشدد کرکے فرار، پولیس نے اطلاع پر تفتیش کا آغاز کردیا ،تھانہ الپہ کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کا بی ایس کمپیوٹر سائنس کا طالبعلم عبداللہ مشہود نماز جمعہ ادا کرکے باہر نکلاتو ساتھی طالبعلم اسفند یار کے ساتھ تلخ کلامی ہوگئی، اسفند یار نے اپنے دیگر آوٹ سائیڈرز دوستوں حمزہ دوگر ،وقاص اور آدم ہراج کو بلواکر عبداللہ پر تشدد شروع کردیا، موقع پر لوگوں کا ہجوم جمع ہونے پر اسفند یار اپنے آوٹ سائیڈر دوستوں کے ہمراہ فرار ہوگیا، واقع کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید