ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی شہر اولیاء میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں،فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سویٹس پروڈکشن یونٹس، پولٹری شاپس سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن کی، 100 کلو ناقص بیکری آئٹمز، 10 کلو ایکسپائری اجزاء، 10 کلو غیر معیاری کھویا تلف کردیاگیا خوراک میں مضر صحت اجزاء کی ملاوٹ، ناقص صفائی پر 12 فوڈ پوائنٹس کو 3 لاکھ 95 ہزار روپے کے جرمانے عائدکیے گئے۔