• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں امن دشمنوں کے عزائم ناکام بنائے جائینگے‘ عبیدگورگیج

کوئٹہ(پ ر)پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی عبیداللہ گورگیج نے ضلع کچھی میں فورسز کی دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پراطمینان کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ صوبے میں قیام امن کیلئے ایسی کارروائیاں ناگزیر ہیں،بلوچستان میں ترقی اور امن دشمنوں کے ناپاک عزائم کوناکام بنادیاجائیگا۔اپنے بیان میں عبیداللہ گورگیج نے ضلع کچھی میں کامیاب آپریشن پرسیکورٹی فورسز کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی سیکورٹی فورسز پرفخرہے جن کی ناقابل فراموش قربانیاں ہیں ،وہ دن دور نہیں جب عوام کے تعاون سے فورسز ملک اور صوبے کوامن کا گہوارہ بناکر ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرینگے۔انہوں نے مزید کہاکہ امن سے ترقی وابستہ ہے غیرملکی آقاؤں کے اشارے پر کھیلنے والوں کیلئے کچھی آپریشن واضح پیغام ہے کہ ملک وصوبے میں قیام امن اورترقی میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی ۔
کوئٹہ سے مزید