• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلشن سکندر آباد میں گھر سے نوجوان لڑکی کی گلا کٹی لاش ملی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گلشن سکندر آباد میں گھر سے نوجوان لڑکی کی لاش ملی جسے گلہ کاٹ کر قتل کیا گیا تھا ،پولیس نےآلہ قتل برآمد کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی،تفصیلات کے مطابق جیکسن تھانے کی حدود کیماڑی گلشن سکندر آباد ٹاپو کے قریب واقع ایک گھر سے پیر کی دوپہر ایک بجے کے قریب ذبح شدہ لاش کی اطلاع ملنے پرپولیس اورفلاحی ادارے کے رضاکارموقع پرپہنچے،جبکہ کرائم سین یونٹ کے عملے کو بھی طلب کرلیا گیا،پولیس نے گھر سے آلہ قتل چھری سمیت دیگر شواہد اکٹھے کرلیے۔

ملک بھر سے سے مزید