وفاقی اردو یونیورسٹی کےشیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے گذشتہ دنوں انتقال کرجانے والے اسسٹنٹ رجسٹرار معراج محمد کے تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا مرحوم محنتی اور خوش اسلوبی سے فرائض ادا کرنے والے افسر تھے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گااس موقع پر شیخ جامعہ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ان کے لواحقین کی ہرممکن سرپرستی اور مدد کی جائے۔