راولپنڈی(نمائندہ جنگ)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس جواد حسن نے دو کھرب سے زیادہ زیر التوا ٹیکس مقدمات پرایف بی آرحکام کو25مارچ کو طلب کرلیا ہے۔ٹیکس قوانین میں ترمیم کے خلاف اپیلوں کی سماعت کے دوران عدالت عالیہ کو بتایا گیا کہ مختلف وجوہات کے باعث دو کھرب سے زیادہ ٹیکس مقدمات زیر التوا ہیں۔دوران سماعت بتایا گیا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس (آئی ٹی او) میں ترمیم کے باعث اپیل کنندگان سے ایک فورم چھین لیا گیا ہے۔مجوزہ ترمیم کے زریعے مالیاتی دائر اختیار کا طریقہ کار تجویز کیا گیا ہے۔