کراچی( اسٹاف رپورٹر ) داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ طلبہ کو شوکاز ہولی منانے پر نہیں بلکہ ریاست مخالف نعرے لگانے پر جاری کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ کے جاری کردہ علامیہ کے مطابق 21 فروری 2025ء کو بعض طلباء نے عین جمعہ المبارک کی نماز کے وقت بغیر اجازت مذہبی تہوار ہولی منانے کے انتظامات کئے ، انتظامیہ نے طلباء کو منع کیا تاہم معاملہ اس وقت سنگین صورتحال اختیار کرگیا جب بعض شرپسند عناصر جن کا اس ایونٹ سے کوئی تعلق نہیںتھا ، نے ریاست مخالف نعرے لگا کر ایونٹ کو سبوتاژ کر دیا چونکہ غیر مجاز ایونٹ کی بجائے ریاست مخالف نعرے لگنا سنگین معاملہ بن گیا تھا اس لئے یونیورسٹی انتظامیہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے طلباء کو شوکاز نوٹس جاری کئے اور ایف آئی آر درج کروائی جس کی بنیاد ریاست مخالف نعرے ہیں اور اس میںہولی کا کوئی ذکر نہیں جن 8 طلباء کو ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ان میں سے 6 مسلمان ہیں ۔ عدالت عالیہ نے طلباء کوجاری شوکاز نوٹس منسوخ نہیں کئے۔