• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کار سواروں نے پیپلز بس کے عملے کو یرغمال بنا کر ساڑھے گیارہ لاکھ لوٹ لیے

کراچی (اسٹاف رپورٹر )گلشن حدید میں کرولا کار میں سوار ملزمان نے پیپلز بس کے عملے کو یرغمال بنا کر ساڑھے گیارہ لاکھ روپے لوٹ لیے۔ پیپلز بس کے ڈرائیور شیر جان کے بیان کے مطابق ااسٹیل ٹاؤن تھانے کی حدود الخدمت فریدہ یعقوب اسپتال کے سامنے واقع بس اسٹینڈ پر بدھ کی شام افطار کے کچھ دیر بعد ااسٹاپ پر کیشئیر کی کار کے ساتھ آ کر ایک کار رکی۔کار میں 6 ملزمان سوار تھے دو ڈاکو کار میں بیٹھے ہوئے تھے ، چار ڈاکوؤں نے جن میں سے ایک نے ماسک پہن رکھا تھا مجھے ، کنڈیکٹر ، منشی اور کیشئیر کو یرغمال بنایا۔ ملزمان نے ہمیں تشدد کا نشانہ بنایا اور ہماری تلاشی لی،۔ڈرائیور کے مطابق ملزمان نے اسلحے کے زور پر ساڑھے 11 لاکھ روپے ،سیکورٹی گارڈ سے اسلحہ اور موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے۔ڈرائیور کے مطابق پولیس کو واقع کی اطلاع دی گئی تاہم پولیس وہاں نہیں پہنچی۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی رپورٹ درج کر کے ملزمان کو تلاش کیا جائے گا ۔گلشن حدید میں پیپلز بس سروس پر ڈکیتی کے معاملے پر پولیس کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی بات میں تضاد ہے۔دن کے اوقات میں 11لاکھ نہیں 5 لاکھ کیش جمع ہوتا ہے۔واردات میں 5لاکھ روپے نقدی،4موبائل فون اور گارڈ کا ریپیٹر چھینا گیا ہے۔ واردات 4 سے 5ملزمان نے انجام دی۔ واردات بدھ کی شام کی گئی تھی،پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید