• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور افغان جرگہ میں مذاکرات نہ ہوسکے، افغان جرگہ طورخم سے کابل واپس

لنڈی کوتل (نما ئندہ جنگ) پاکستان اور افغان جرگہ کے درمیان طورخم سرحد پر مذاکراتی نشست نہ ہوسکی۔افغان جرگہ مذاکرات کے بغیر طورخم سے کابل چلا گیا، 4 روز قبل دونوں ممالک میں فائر بندی اور افغان فورسز کی متنازعہ تعمیرات کے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا،تفصیلات کے مطابق گذشتہ 19روز سے طورخم سرحدی گزرگاہ پر پاکستان اورافغانستان کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمہ کے لئے 4 روز قبل دونوں ممالک کے جرگے تشکیل پائے۔ جس میں دونوں ممالک کے درمیان فائر بندی اور افغان فورسز کی جانب سے متنازعہ تعمیرات کے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔۔
ملک بھر سے سے مزید