کراچی (اسد ابن حسن) سندھ حکومت کے ہیومن رائٹس ڈیپارٹمنٹ نے صوبے بھر کے مفلس اور مفلوک الحال افراد کی قانونی مدد میں اعانت کے لیے کنسلٹنسی سروسز کی ہائرنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر خطیر رقم خرچ کی جائے گی۔ کراچی ڈویژن کے سات اضلاع کے لیے 23اعشاریہ 31ملین روپے۔ حیدرآباد ڈویژن کے نو اضلاع کے لیے 29 اعشاریہ 97 ملین روپے۔ میرپور خاص ڈویژن کے تین اضلاع کے لیے نو اعشاریہ 99ملین روپے۔ شہید بے نظیر آباد ڈویژن کے تین اضلاع کے لیے نو اعشاریہ 99 ملین روپے۔