• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہم رہنماؤں سے رابطہ کرکے بلوچستان کے مسئلے کو حل کیا جائے، ایم کیو ایم انٹرنیشنل

لندن( جنگ نیوز) ایم کیو ایم انٹر نیشنل نے بلوچستان کی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ اس کا سیاسی حل تلاش کیا جائے، بلوچستان کے عوام محب وطن ہیں، ان کے اہم رہنماؤں کے ساتھ رابطہ کر کے صوبے کے مسئلے کو حل کیا جائے،بلوچستان میں ماضی میں تسلسل کے ساتھ ہونے والے مظالم اور زیادتیوں نے بلوچستان میں اس شورش کوجنم دیاہے، ایم کیو ایم نے کہا کہ حالات کی سنگینی کااحساس کیا جائے،اس وقت ملک کو شدید خطرات کا سامنا ہے جس کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو یکجا ہونا پڑے گا، بلوچستان کے حقوق کے حوالے سے جن لوگوں کو تحفظات ہیں انہیں بات چیت میں شامل کیا جائے،مذاکرات سے ہی سیاسی حل نکالا جاسکتا ہے،ٹرین کے واقعے سے پوری قوم افسردہ ہے،اب بھی وقت ہے کہ حالات کو بہتر سمت کی جانب لے جانے کے لئے ڈائیلاگ کا راستہ اختیار کیا جائے۔ت چیت کے ذریعے صلح کی جاسکتی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید