کراچی( افضل ندیم ڈوگر) سعودی عرب، ترکیہ، آذربائیجان سمیت 6ممالک جاتے ہوئے ترکش شہری سمیت 21مسافروں کو مختلف وجوہات کی بنا پر آف لوڈ کر دیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق کراچی سے 7عمرہ زائرین کو سعودی عرب میں ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کیلئے معقول رقم ساتھ نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق ترکش پاسپورٹ پر آذربائیجان جاتے ہوئے محمد شمیم الدین کو آف لوڈ کیا گیا۔ مذکورہ مسافر کے پاس پاکستانی شہریت کے شواہد تھے جبکہ ترکیہ کی شہریت کیلئے دوسری نیشنیلٹی کی اجازت نہیں۔ اس کے علاوہ ترکیہ کے ورک ویزا پر جاتے ہوئے 8مسافروں کو متعلقہ دستاویزات اور انٹرویوز کے دوران متلعقہ ملازمت کے اسکلز نہ ہونے پر پروازوں سے اتارا گیا۔ قبرص کے اسٹڈی ویزا کے 1اور بحرین وزٹ ویزا کے 1 مسافروں کو آف وڈ کیا گیا۔