• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری گاڑی، 22 موٹر سائیکلوں سے محروم، موبائل شاپ سے 20 لاکھ چھین لئے گئے

راولپنڈی ، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں شہری 10موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ۔ اسلام آباد میں بھی 23 وارداتوں میں ایک کار اور12موٹر سائیکل اڑا لئے گئے ۔ تھانہ گولڑہ اور تھانہ سہالہ کے علاقے سے دو موٹر سائیکل اور مختلف علاقوں سے تین موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی ۔ 7 گھروں کے تالے ٹوٹ گئے۔سوشل میڈیا کے مطابق بلیو ایریا میں دو موبائل فونز شاپس لوٹ لی گئیں،گزشتہ رات دو ملزمان موبائل کی دوکان سے 20 لاکھ روپے نقدی اور تین مہنگے موبائل فون لے اڑے۔ راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں گن پوائنٹ پر شہریوں سے تین موبائل اور نقدی اور چا ر افرا سے جھپٹا مار کر موبائل، نقدی چھین لی گئی۔ڈھوک کالاخان میں محمدعامر کے رہائشی کمرے سے 3لیپ ٹاپ، 4موبائل اور جیکٹ، حیدر روڈ پر عامر حمید کی گاڑی سے موبائل ،اڑھائی لاکھ روپے اور سامان مالیتی4لاکھ روپے ،پی آئی اے کالونی میں میجر معین الدین کے گھر کے تالے توڑ کر14 تولہ طلائی زیورات ، آٹھ لاکھ روپے اور 150سعودی ریال،شہباز ٹاؤن میں عامر جہانگیر کے گھر سے موبائل ،ایک لاکھ روپے اورسونا مالیتی اڑھائی لاکھ روپے ،گلریزمیں مظہر خان کے گھر سے تالے توڑ کر 5لاکھ روپے اور سونا مالیتی 14لاکھ 31ہزارروپے ،،بگا شیخاں میں ادریس کے گھر سے 2 لاکھ روپے چوری کرلئے گئے ۔
اسلام آباد سے مزید