اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) ورلڈ مینارٹی الائنس کے کنوینئرسابق وفاقی وزیر جے سالک نے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کا سب سے مخلص دوست ہے۔ریلی کی اجازت نہ ملنے پرپریس کانفرنس کرتے ہوئے جے سالک نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر دکھ سکھ میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کرنے کے لئے ہم نے سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیزکی چالیس سالہ تصاویر کو پریس کانفرنس کا حصہ بنایا ہے ۔