• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی کیخلاف اوپن اینڈ شٹ کیس ہے: مرتضیٰ وہاب

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے کیس میں فیصلے سے قبل بات نہیں کرسکتا، ان کے خلاف اوپن اینڈ شٹ کیس ہے۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ڈپٹی میئر سلمان عبداللّٰہ مراد کے ہمراہ اورنگی ٹاؤن کا دورہ کیا اور وہاں قطر اسپتال کے اطراف میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

اس موقر پر میئر مرتضیٰ وہاب نے نئی تعمیر ہونے والی سڑک کا افتتاح بھی کیا۔

میئر کراچی کو محکمۂ انجینئرنگ کی جانب سے ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سیاسی پریس کانفرنس سے بہتر ہے ترقیاتی پریس کانفرنس کروں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ویسٹ میں ایشیا کی سب سے بڑی آبادی موجود ہے، پانی اور سیوریج لائنوں کو ٹھیک کیا ہے، پیور بلاک لگائے گئے اور سڑکوں کی مرمت بھی کی گئی ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا کہ پانی کے مسائل حل کرنے کے لیے ایک نئی لائن ڈالی جا رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید