• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گل پلازا سیکیور کیا ہے، فی الحال سیل نہیں کیا، ڈی سی جنوبی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) جنوبی جاوید نبی کھوسو نے کہا ہے کہ گل پلازا کو سیکیور کیا ہے، فی الحال سیل نہیں کیا۔

میڈیا سے گفتگو میں ڈی سی جنوبی نے کہا کہ آتش زدہ گل پلازا میں کوئی غیر متعلقہ شخص داخل نہ ہو، اس لیے اس کو کورڈن آف کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ فیملی کا شخص اگر اندر جانا چاہے تو ہم اسے محفوظ طریقے سے لے کر جائیں گے، ہم نے گل پلازا کو سیکیور کیا ہے، سیل نہیں کیا۔

جاوید نبی کھوسو نے مزید کہا کہ دکان داروں کا سامان بھی اندر موجود ہے، دکانداروں کو بھی حفاظتی اقدامات کے ساتھ اندر لے کر جائیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پشاور سے 2 لاپتا افراد کے ورثاء بھی کراچی پہنچے ہیں، جنہیں کل ڈی این اے کے لیے سول اسپتال بلایا ہے۔

قومی خبریں سے مزید