• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کو پالتو خرگوش زبردستی کھلانے والے باپ کو تین سال قید

مانچسٹر(ہارون مرزا)اپنے تین بچوں پر جسمانی اورجذباتی تشدد کے ساتھ انہیں پالتو خرگوش زبردستی کھانے پر مجبورکرنیوالے باپ کو تین سال کی قیدسنا دی گئی ۔متاثرین کی شناخت کے تحفظ کیلئے ملزم کی شناخت چھپائی گئی ہے 77سالہ ملزم پر 1970اور 80کی دہائی کے دوران اپنے بچوں پر بے جا جسمانی اورجذباتی زیادتی کا الزا م عائد کیا گیا ہے۔ انہیں مختلف طریقوں سے ذہنی اذیت کا نشانہ بنایا گیا ۔ ملزم نے اپنے پالتو خرگوش کو مار ڈالا اور بچوں کو رات کے کھانے میں اسے کھانے پر مجبورکیا گیاایک بچہ جو مکڑیوں سے خوفزدہ تھا کوٹھری میں لیٹنے پر مجبور کیا گیا۔ لاٹھیوں اور دیگر اشیاء سے انہیں جسمانی تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیاملزم کو شریوزبری کراؤن کورٹ کی جانب سے ساڑھے تین سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔ پراسیکیوٹر انتھونی لانگس ورتھ نے کہا کہ جسمانی اور ذہنی تذلیل کے واقعات متاثرہ بچوں کے پورے بچپن پر محیط تھے تینوں بچے اپنی زندگی بھر نفسیاتی طور پر مشکلات کا شکار رہے ان میں سے کئی شراب نوشی کے عادی ہوگئے ۔ایک نے خودکشی کی کوشش کی جب کہ تیسرا گھر چھوڑنے کے قابل ہوتے ہی ملک چھوڑ گیاانہیں خاندانی پالتو جانور کھانے پر مجبور کیا گیا تھا اس نے ان سب کو برباد کر دیا ملزم نے بچوں کے سامنے خاندانی کتے کا بھی گلا گھونٹ دیا۔عدالت کی طرف سے مجرم کے عمل کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔
یورپ سے سے مزید